نئی دہلی،30 نومبر (ایجنسی) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج امبیڈکر سے متعلق دوسرے بین الاقوامی اجلاس کا افتتاح کیا۔
نئی دہلی میں اس اجلاس کا انعقاد یوم آئین کی یادگار کے طور پر کیا گیا۔ اس اجلاس کا انعقاد درج فہرست ذاتوں ودرج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون ساز ارکان اور ماہرین پارلیمنٹ اور ڈاکٹر امبیڈکر چیمبرآف کامرس نے کیا۔
text-align: start;">
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مساوات ، آئین میں یقین رکھنے اور بھائی چارے کے لئے ڈاکٹر امبیڈکر کی طویل جدوجہد کی وجہ سے وہ قوم کی ایک مثالی شخصیت بن گئے۔ انہوں نے زبردست محبت اور احترام حاصل ہوا کیونکہ انہوں نے روایتی طور پر پسماندہ برادریوں اور گروپوں میں خود اعتمادی اور خود ارادیت پیدا کی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی سماج کے ایسے طبقوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وقف کردی۔