نئی دہلی، 7 دسمبر (ایجنسی) سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت نے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں بابا صاحب کی قدم آدم سائز کی تصویر کی نقاب کشائی کی ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے یہاں بتایا کہ
ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی کے موقع پر مسٹر گہلوت نے اس تصویر کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے، كرشن پال گوجر اور وجے سانپلا نیز وزارت اور مرکز کے سینئر افسران موجود تھے۔