نئی دہلی، 05 جنوری (یو این آئی) پانچ ممالک آذر بائیجان، لیسوتھو ، زامبیا، سری لنکا اور یونان کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے جمعہ کو صدر جمہوریہ در و پدی مر مو کو اپنی اسناد پیش کیں۔
محترمہ مرمو نے جمعہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان سفارت کاروں کی اسناد قبول کیں۔
جن
سفارت کاروں نے صدر جمہوریہ کو اپنی اسناد پیش کیں ان میں جمہوریہ آذر بائیجان کے سفیر ایلین نریمن اوگلو حسینلی، لیسو تھو مملکت کے ہائی کمشنر لیبو ہنگ ویلنٹائن مو چابا، جمہوریہ زامبیا کے ہائی کمشنر پر سی پی چندا، سری لنکا کی ہائی کمشنر شینو کا دھر ینی سینی ویر اتنے اور یونان کے سفیر ا لیکی کو ٹسو میٹو پولو شامل ہیں۔