: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) کھادی کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت نے ہندوستان میں تھائی لینڈ کے سفیر پٹارت ہونگ ٹونگ اور عمان کے سفیر عیسیٰ الشیبانی کو کھادی کی مصنوعات کی وسیع اقسام اور کھادی کاریگروں کی شاندار کاریگری کی تعریف کی ہے محترمہ ہونگٹونگ اور
مسٹر الشیبانی نے جمعہ کو 41ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر2022 میں کھادی انڈیا پویلین کا دورہ کیا دونوں سفیروں نے کھادی کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کی تعریف کی اور کھادی پویلین میں 'سیلفی پوائنٹ' پر مہاتما گاندھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویروں کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔