واشنگٹن ، 9 جولائی (اسپوتنک) امریکہ میں روس کے سفیر اناطولی انتونوف نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے امکانات کو مدِنظررکھتے ہوئے کورونا وائرس کا ٹیکا تیار کرنے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔
مسٹر انتونوف نے کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے ملک کورونا کے خلاف لڑائی
میں بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کرسکتے ہیں ، جس میں اس وبا کی روک تھام کے لئے مناسب علاج تیار کرنا بھی شامل ہے‘‘ ۔
امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روس نے نیویارک میں طبی سامان بھیجا ہے۔ نیویارک کورونا سے سب سے زائد متاثر ہے۔
اسپوتنک ۔ ک ج