مرکزی وزیر دانوے کو ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کا دلچسپ جواب
ممبئی، 7 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ صارفین ؛ خوراک و رسد راؤ صاحب دانوے کی جانب سے پونے میں ایک پریس کانفرنس میں، مہاراشٹرا میں شیو سینا، کانگریس اور راشٹروادی کانگریس تینوں پارٹیوں کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو ' امر اکبر انتھونی ' حکومت سے تشبیہ دیے جانے پر مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ نے دلچسپ پیرائے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ دانوے صحیح کہہ رہے ہیں، مہارشٹرا کی حکومت ' امر اکبر انتھونی ' کی حکومت ہے جو ہونی کو انہونی اور ، انہونی کو ہونی کرنے کی
صلاحیت رکھتی ہے۔
انیل دیشمکھ نے ایک ٹوئٹ کر کے دانوے کو جواب دیا ہے، انھوں نے کہا کہ " راؤ صاحب دانوے نے کہا مہاراشٹرا حکومت امر- اکبر- انتھونی ہے۔
یہ ٹھیک ہے. کیوں کہ مہاراشٹرا کو بدنام کرنے کی انکی کوشش کو ہم ناکام بناتے ہیں ، اور کرونا بحران میں بھی ریاست کو ترقی کی طرف لے جاتے ہیں، کیونکہ ہونی کو انہونی کر دے ، انہونی کو ہونی ، ایک جگ جب جمع ہوں تینوں امر ، اکبر ، انتھونی! "
واضح رہے کہ راؤ صاحب دانوے پونے میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب دوران، ریاست میں مخلوط حکومت بنانے کے لئے شیوسینا ، این سی پی اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔