حیدرآباد7اکتوبر(یواین آئی)امراوتی کو ہی آندھراپردیش کے دارالحکومت کے طورپر برقرار رکھنے کامطالبہ کرتے ہوئے خواتین کی جے اے سی کے ایک وفد نے مرکزی وزیر نرملا سیتارامن سے ملاقات کی۔
نرملا سیتارامن کے
دورہ وجئے واڑہ کے موقع پر جے اے سی کی خواتین نے ان کو میمورنڈم بھی حوالے کیا۔
سیتارامن نے چندرابابو کے دور میں دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے کسانوں کی جانب سے دی گئی اراضیات کی تفصیلات ان خواتین سے معلوم کیں۔