the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 16 مئی (یواین آئی) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے راجستھان میں ضلع الور alwar کے تھانہ غازی میں اجتماعی آبروریزی متاثرہ سے ملنے کے بعد کہا ہے کہ قصورواروں کو سخت سزا ملے گی اور اس طرح کے معاملہ برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
مسٹر گاندھی نے آج تھانہ غازی میں اجتماعی آبروریزی متاثرہ سے ملنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا اور کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے اپنے دورہ کو سیاست سے متاثر بتائے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا’’میرے لئے یہ معاملہ جذباتی مسئلہ ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہے، میں یہاں سیاست کرنے نہیں آیا ہوں۔ میں نے جیسے ہی اس واقعہ کے بارے میں سنا، تب میں نے فوری طور پر وزیر اعلی اشوک گہلوت سے بات کی اور فوری کارروائی کی ہدایت دی‘‘۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ انہوں نے بہت سی چیزیں بتائی ہیں، جن کا میں یہاں ذکر



کرنا نہیں چاہتا. وہ جلد انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو انہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا’’اس واقعہ کے بعد میں فوراً آنا چاہ رہا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر آ نہیں آ پایا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ الور یا ہندوستان کے کسی بھی کونے میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا اور قصورواروں کو سزا ملے گی۔ 
وزیر اعلی گہلوت نے اس واقعہ کو سیاسی وجوہات سے چھپانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے پولیس کو ہدایات دی کہ تھانوں میں ایف آئی آر درج نہیں ہونے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ایف آئی آر درج کرائی جا سکتی ہے۔ ریاست میں خواتین سے متعلق اس طرح کے معاملات کی تحقیقات پولیس کے سرکل افسر سطح کے افسر كریں گے۔ مسٹر گہلوت نے متاثرہ خاندان کو نوکری دینے کا بھی یقین دلایا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.