نئی دہلی،10 ستمبر(ایجنسی) راجستھان کےشہر الور میں ہوئے موب لنچنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ریاست سے باہر کرانے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ اگلے ہفتے سماعت کرےگا۔
سپریم کورٹ نے ہلاک شدہ رقبر خان کے لواحقین کی جانب سے دائر عرضی کوسماعت کےلئے آج قبول کرلیا۔عرضی میں معاملے کی سماعت عدالت کی نگرانی میں کئے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">عرضی گزار نے عدالت سے معاملے کی سماعت ریاست سے باہر کرانے کی ہدایت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔
الور کے لالونڈی میں گاؤں کے لوگوں نے 32سالہ رقبر کو اس وقت پیٹ-پیٹ کر ہلاک کردیا تھا،جب وہ جولائی میں گائے کو کہیں لے جارہا تھا۔
راجستھان پولیس نے الور کی ذیلی عدالت میں گزشتہ ہفتے اس معالے میں 25صفحات کی چارج شیٹ دائر کی تھی۔