: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/چنئی، 25 ستمبر (یو این آئی) ملک کے مختلف حصوں میں کنکٹی وٹی میں اضافے کے لیے شروع کی گئی وندے بھارت ٹرین کو انتہائی محفوظ بناکر اسے آمنے سامنے کی ٹکر سے بچانے، آگ سے محفوظ رکھنے اور سبھی دروازے بند ہونے پر ہی گاڑی اسٹارٹ ہونے جیسے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اسے کئی دوسرے تحفظات سے لیس کیا گیا ہے ملک کی ہر ریاست سے وندے بھارت
ایکسپریس ٹرین چلانے کی زبردست مانگ کے درمیان، ریلوے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فیڈ بیک کی بنیاد پر، تمام نئی ٹرینوں میں زیادہ اور موثر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں آمنے سامنے کی ٹکر سے بچاؤ، سب دروازوں کا یقینی طور پر بند ہونا، آگ سے تحفظ کے کئی فیچرز جوڑنے کے ساتھ ہی لوکو پائلیٹ کے درمیان واکی ٹاکی کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بات کرنے کا انتظام ہے۔