: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 05 مارچ (یو این آئی) افریقہ میں صرف دو چہرے ہی مشہور ہیں، یا تو وہ افریقی ہیں یا پھر ہندوستانی ہیں وہاں کوئی یوروپی یا امریکی نہیں ہے، صرف ہندوستانی نژاد لوگ ہیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے قومی ایگزیکٹو ممبر اور راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ (آر ایس جے ایم) کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار نے چوتھی ہمالیہ ہند مہاساگر گروپ کے بین الاقوامی کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا اس کانفرنس کا موضوع ’’ ہندوستان، گرمٹیا اور
افریقہ-تاریخی ، ثقافتی اور اسٹریٹیجک تعاون ‘‘ تھا۔ دہلی یونورسٹی کے کنونشن سینٹر میں آج اس کانفرنس کا آغاز ہوا۔ کا نفرنس میں 27 ممالک کے شرکاء کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی مند و بین اور سفارت کاروں ، مقامی مقررین، ریسرچ اسکالرز اور پروفیسر ز نے شرکت کی۔ مسٹر اندریش کمار نے کہا کہ گرمٹیا ممالک میں ہندوستانی رہتے ہیں اور وہاں کے لوگ ہمارے اپنے ہیں اور وہ ہمیشہ ہمارے ہی رہیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کس ملک کے شہری ہیں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں۔