رنگون/ شملاپور (بنگلہ دیش)، 6 ستمبر (رائٹر) دو ہفتے سے کم وقت میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار میں تشدد سے بھاگ کر بنگلہ دیش کا رخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یہ اطلاع حکام نے آج دی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے میانمار میں نسلی ت در بدری (نسل کشی) کے خطرے کا انتباہ دیا ہے، جس
سے خطے میں بڑے وسیع پیمانے پر عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔
میانمار کی رہنما آنگ سان سوکی نے راخین میں تشدد پر غلط معلومات پھیلانے کے لئے دہشت گردوں کو مورد الزام ٹھہریا لیکن انہوں نے گزشتہ 25 اگست سے تشدد کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش فرارہونے کا کوئی ذکر نہيں کیا۔