حیدرآباد24جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے ایک کسان نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی ہے۔
ضلع نلگنڈہ کے کنگل منڈل کے ایڈاپلی دیہات کے رہنے والے اس نوجوان کسان کی شناخت سی سرینو کے طورپر کی گئی
ہے۔
اس نے ریاستی وزیر کے ساتھ ساتھ ضلع کلکٹر پی جے پاٹل کو بھی ٹوئیٹ کے ذریعہ پوسٹ کردہ اس خط میں لکھا ہے کہ وراثت میں ملی اراضی پر وہ کاشت کررہا تھاتاہم پلے پراکُرتی ونم(جنگلات میں اضافہ)کے پروگرام کے حصہ کے طورپر اس کی اراضی 1999میں حاصل کرلی گئی تھی تاہم متبادل اراضی نہیں دی گئی۔