حیدرآباد3مارچ (یواین آئی)تلنگانہ پولیس کے سربراہ مہیندرریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو زبردستی طورپر چھٹی پرروانہ کرنے سے متعلق تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرو رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کے الزام
میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ان کے مکان میں پھسل کر گرپڑنے کے نتیجہ میں ان کے بائیں کندھے کی ہڈی میں فریکچر آگیا۔
اسکینگ اورایم آرآئی میں اس بات کا پتہ چلا ہے اور کندھے پر پٹی باندھی گئی ہے۔