: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 24 اپریل (یو این آئی) حکومت نے جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی کے فیصلوں کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خدمات فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستانی
شہریوں کو جاری کیے گئے تمام موجودہ ویزا 27 اپریل سے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے میڈیکل ویزے صرف 29 اپریل تک درست ہوں گے۔ اس وقت ہندوستان میں موجود تمام پاکستانی شہریوں کو نظر ثانی شدہ ٹائم لائنز کے مطابق اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہندوستان چھوڑنا ہو گا۔