لکھنئو 18 جون (یواین آی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج کہا کہ سائنسدانوں کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے خطرناک ہونے کے خدشہ کے درمیان تمام ریاستی حکومتیں اس کی پوری تیاری کریں محترمہ مایاوتی نے آج اس کے تعلق سے
دوٹویٹ کئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں عوام کی حصہ داری اسی وقت یقینی ہوسکتی ہے جب ٹیکہ ہرجگہ آسانی سے دستیاب ہو۔
ویسے کورونا کی دوسری لہر کی طرح تیسری لہرسے بچانے کے لئے دیہی علاقوں میں پوری تیاری ہونی چاہیے۔