the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ،6جون(یواین آئی)بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی)کے سابق قومی صدر اور وزیرداخلہ امت شاہ کل انتخابی بگل بجائیں گے اور اس کو لے کر سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔
پارٹی کے ریاستی ترجمان اور سابق رکن اسمبلی پرین رنجن پٹیل نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ بی جےپی کے قومی تنظیم جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور پارٹی کے بہار معاملوں کے انچارج بھوپیندر یادو نے اسے لے کر مسلسل میٹنگیں کیں۔دونوں سینئر لیڈروں نے پارٹی کے ریاستی صدر اور مغربی چمپارن سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جائسوال کے ساتھ بھی سخت غور و خوض کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے سبھی 243 اسمبلی حلقوں میں تیاری کا جائزہ لیا۔
مسٹر پٹیل نے کہا کہ مسٹر شاہ کی کل ہونے والے بہار جن سمواد پروگرام میں ریاستی ہیڈکوارٹر سے لے کر سبھی بوتھوں پر پارٹی کے سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔مسٹر شاہ کی ورچوئل ریلی کو تاریخی بنانے کو لےکر پارٹی قیادت کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی



ہے۔ورچوئل ریلی کے سلسلے میں ریاستی بی جےپی نے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔
بی جےپی ترجمان نے کہا کہ دہلی اورپٹنہ میں دو الگ الگ اہم اسٹیج بنائے گئے ہیں۔مسٹر شاہ دہلی سے خطاب کریں گے جبکہ پتنہ میں واقع ریاستی ہیڈکوارٹر کے اٹل بہاری میٹنگ ہال میں ریاست کے سبھی بڑے لیڈر موجود رہیں گے۔فیس بک ،ٹویٹر ،یو ٹیوب اور پارٹی کے ویب پیج سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مسٹر شاہ کی ورچوئل ریلی لائو دیکھی جائےگی۔
مسٹر پٹیل نے کہاکہ 243 اسمبلی حلقوں میں 20 سے 25 ہزار لوگ ریلی میں موجود رہیں گے۔اسی طرح 72 ہزار بوتھوں پر اسمارٹ ٹی وی اور لیپ ٹاپ کے ذریعہ سے مسٹر شاہ کے خطاب کو لائو سننے کا انتظام کیاگیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ کل کی اس ریلی میں 10 لاکھ لوگ جڑیں گے۔مسٹر شاہ کی کل کی ریلی بھلے ہی ورچوئل ہونے والی ہے لیکن اس کو لے کر دارالحکومت پٹنہ اہم چوک چوراہوں میں بڑے بڑے پوسٹر لگائےگئے ہیں۔پارٹی کارکنان کو پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ ریلی کے دوران انہیں کیسے دیکھنا ہے اور کس کس پلیٹ فارم پر لائو ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.