نئی دہلی، 16 فروری (ایجنسی) کانگریس نے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم سے قومی اور علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہفتہ کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کے بعد
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بتایا کہ انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی اور علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ خود میٹنگ کریں۔ دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ان کی اس مانگ کی حمایت کی۔ مسٹر آزاد نے کہا کہ پورا ملک پلوامہ حملہ کی وجہٍ سے غمزدہ ہے۔ قومی سلامتی کے سوال پر کانگریس ،حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔جموں و کشمیر ہو یا ملک کا کوئی اور حصہ، دہشت گردی کے خلاف کانگریس حکومت کی حمایت میں کھڑی رہے گی۔