: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، یکم جولائی (یو این آئی) آل انڈیا علماء بورڈ نے سیکولر پارٹیوں سے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کے لئے30 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ ممبئی کے پریس کلب میں آل انڈیا علماء بورڈ کے اراکین نے ایک پریس کانفرنس کیا بورڈ کے قومی جنرل سیکرٹری علامہ بنئی حسنی نے مہاراشٹر کی تمام سیکولر پارٹیوں
سے آئندہ اسمبلی چناؤ میں آبادی کے تناسب سے اقلیتی اُمیدواروں کو نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کی حالیہ پارلیمانی چناؤ میں مہاراشٹرا کی 48 سیٹوں میں انڈیا الائنس نے ایک بھی مسلم اُمیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا اس کے باوجود اقلیتوں نے ان کے اُمید واروں کو یکطرفہ ووٹنگ کی اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔