نئی دہلی،11ستمبر(ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک کے طول و عرض میں خواتین اور شریعت سے واقف مردوں کے چھوٹے بڑے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ہر جلسے میں ایک قرار داد منظور کرکے صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، وزیر قانون ، ویمن کمیشن اور لا کمیشن کو بھیجی جائے گی جس میں اس بات کا اعلان و اظہار کیا جائے کہ ہم مسلمان خواتین اور مرد شریعت اسلامی
پر یقین رکھتے ہیں ، اور طلاق شریعت اسلامی کا حصہ ہے جس پر پابندی ہماری حق تلفی ہے ، اس لئے مسلم پرسنل لا پر عمل کی جو آزادی ہمیں حاصل ہے اسے برقرار رکھا جائے۔
تین طلاق کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں جہاں ایک طرف مسلم پرسنل لا کو محفوظ مانا گیا ہے وہیں تین طلاق کو کالعدم قرار دے کر مسلم پرسنل لا کے ایک حصہ پر پابندی لگا دی گئی ہے ، جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی ہے ۔