ریاض، 10 مارچ (یو این آئی) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں رہائش پذیر ہر کسی کو پیشے کی شرط کے بغیر ٹورسٹ ویزا جاری کیا جاسکے گا۔ اس امر کی اطلاع سعودی وزیر سیاحت احمد الا خطیب
نے اپنی ٹویٹ پر دی ہے۔
مسٹر خطیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی کونسل کے رکن ممالک میں قیام پذیر ہر شخص سعودی عرب کے لیے ٹورسٹ ویزالے سکے کا مجاز ہو گا اور اس کے لیے تعین کردہ پیشوں کی شرط لاگو نہیں ہو گی۔