حیدرآباد، 9/ نومبر (یواین آئی)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے حلقہ دوباک کے بدھ کو ہونے والے ووٹوں کی گنتی کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جہاں کا ضمنی انتخاب ہوا
تھا۔
سدی پیٹ کے اندور انجینئرنگ کالج کو گنتی کا مرکز بنایاگیا ہے جس کے لئے تمام انتظامات عہدیداروں کی جانب سے مکمل کرلئے گئے ہیں۔
گنتی کا عمل صبح 8بجے سے شروع ہوگا۔