نئی دہلی،02 ستمبر (یواین آئی) کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نے اپنے سبھی مراکز پر او پی ڈی فوری اثر سے عارضی طور سے دو ہفتے کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا
ہے۔
ایمس کے میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈاکٹر ڈی کے شرما نے بدھ کو اس معاملے میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور نیم ایمرجنسی مریضوں کے لئے مناسب بستر مہیا کرانے کے لئے او پی ڈی اور جنرل۔
نجی وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔