علی گڑھ/6فروری(ایجنسی) مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولی مارنے کے معاملے میں ہندو مہاسبھا کی قومی سربراہ پوجا شکن پانڈے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے پوجا کو دہلی سے نوئیڈا میں انٹری کرتے وقت گرفتار کیا ہے، پولیس نے پوجا کے ساتھ انکے شوہر اشوک پانڈے کو بھی گرفتار کیا ہے، اس معاملے
میں علی گڑھ پولیس نے کل 13 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا، ابھی تک اس معاملے میں 7 لوگوں کی گرفتاری ہوچکی ہے.
اب پولیس پوجا پانڈے اور انکے شوہر کو چہارشنبہ کو کورٹ میں پیش کریے گی، آپ کو بتادیں کہ گاندھی کی برسی کے موقع انکے پتلے کو پوجا نے ایئر پسٹول سے گولی ماری تھی، اسکے بعد ویڈیو بھی سامنے آیا تھا.