: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
علی گڑھ/2مئی(ایجنسی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر کو لیکر تنازعہ ہوگیا ہے، تنازعہ اتنا بڑھا کہ محمد علی جناح کی تصویر یونین ہال سے ہٹادی گئی، بعد میں یونین کے سبھی گیٹوں پر تالا لگا دیا گیا، کسی کو اندر آنے جانے سے روک دیا گیا، یونین گیٹ پر تالا اور جناح کی تصویر ہٹائے جانے کو لیکر یونین کے نائب صدر سجاد
سبحان نے کہا کہ ابھی صفائی کا کام جاری ہے. صفائی کی وجہ سے جناح سمیت کئی اور تصویریں ہٹائی گئی ہے، صفائی کام پورا ہوتے ہی جناح سمیت سبھی تصویروں کو واپس اپنی جگہ لگادیا جائے گا، معلومت کے مطابق چہارشنبہ 2مئی کو ہندوستان کے سابق نائب صدر حامد انصاری کو یونین کی زندگی بھر کی رکنیت دی جائے گی. اسی پروگرام کی وجہ سے یونین ہال کی تمام تصاویر کو صاف کیا گیا تھا.