مصر/29مارچ(ایجنسی) مصر میں رواں ہفتے ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی بانوے فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ اس مرتبہ ووٹ ڈالنے کی شرح 47 فیصد رہی، جو گزشتہ
الیکشن کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ بنتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج آئندہ پیر کے دن عام کر دیے جائیں گے۔ چھبیس تا اٹھائیس مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جا رہی ہے۔ مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آوٹ کم ہی رہا۔