یو پی، 22 مارچ (ذرائع) اکھلیش یادو 'ایم ایل اے' چھوڑیں گے یا 'ایم پی' چھوڑنے کے مخمصے سے باہر آ گئے ہیں۔ انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کے بعد منگل کو ایس پی سربراہ نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی لیڈر انوراگ بھدوریا نے ایک نجی چینل سے بات چیت میں کہا کہ
اکھلیش یادو نے محسوس کیا کہ یوپی کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے ان کے لیے اسمبلی میں رہنا ضروری ہے، اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
منگل کی دوپہر اکھلیش یادو نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ان کے ساتھ پارٹی لیڈر رام گوپال یادو بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اعظم گڑھ سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔