the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
لکھنؤ:07دسمبر(یواین آئی) سماجو ادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو مع ان کے سینکڑوں حامیوں کو ریاستی راجدھانی میں اس وقت پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ کسان مارچ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لئے نکلے تھے کسانوں کی حمایت میں نکالے جانے والے کسان مورچہ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لئے نکلے مسٹر یادو کو جب پولیس نے راستے میں روک لیا تو وہ اپنے حامیوں کے ساتھ راج بھون کراسنگ پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔پولیس نے ایس پی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا۔ کارکن حکومت مخالف نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ پولیس لاٹھی چارج میں متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
تقریبا ایک گھنٹے کے ڈرامہ کے بعد مسٹر یادو کو



پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے حامیوں سمیت انہیں ایکو گارڈن لے کر چلی گئی۔اس سے قبل لکھنؤ انتظامیہ نے مسٹر یادو کو ان کی رہائش گاہ واوقع وکرمیہ دتیہ مارگ سے باہرآنے پر پابندی عائد کردی تھی لیکن بعد میں انہیں اپنے پارٹی کارکنوں سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔
وہیں ان تمام کے دوران اعظم گڑھ سے رکن پارلیمان کی حیثیت سے مسٹر یادو نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر اپنے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ کس طرح سے یوپی پولیس نے انہیں قنوج جانے کی اجازت نہ دے کر ان کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے افسران کے خلاف ایکشن کی بھی درخواست کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.