the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
مین پوری:31جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی)سربراہ و یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پیر کو ضلع مین پوری کی کرہل اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا پہلی بار اسمبلی انتخابات میں قسمت آزما رہے اکھلیش دوپہر تقریبا01:20بجے مین پوری کلکٹریٹ پہنچے  اورریٹرنگ افسر اویناس کرشن سنگھ کو اپنا کاغذات نامزدگی حوالے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ ایس پی کے قدآوررہنما و ایس پی کے موجودہ ایم ایل اے سوبرن سنگھ یادو اور ایس پی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو موجود رہے۔
قابل ذکر ہے کہ کرہل میں تیسرے مرحلے کے تحت 20فروری کو ووٹنگ ہوگی۔کانگریس نے اس سیٹ سے گیانوتی یادو اور بی ایس پی نے کلدیپ نارائن کو امیدوار بنایا ہے۔وہیں بی جے پی کی جانب سے اچانک مرکزی مملکتی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل کو میدان میں اتار دیا۔ بگھیل اکھلیش کے پرچہ نامزدگی کے فورا بعد کلکٹریٹ پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی کے بعد اکھلیش نے مین پوری کی عوام،پارٹی



لیڈروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ یہاں کے عوام تاریخ جیت سے ہمکنار کریں گے۔انہوں نے کہایوپی کا الیکشن ملک کا الیکشن ہے۔ تاریخی تبدیلی کے ساتھ ساتھ یوپی خوشحالی کے راستے پر جائے گا۔
ایس پی سربراہ نے بی جے پی پر بنیاد مسائل سے فرار کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)بنیادی مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتی ہے۔سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آنے والے وقت میں پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ آج بی جے پی کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے‘۔
سابق وزیر اعلی نے یوپی کے چیف سکریٹری پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوپی کے چیف سکریٹری انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پرانی پنشن اسکیم اور نئی پنشن نظام میں کیا فرق ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جتنے بھی سرکاری ملازم ہیں وہ پرانی پنشن کا مطالبہ کررہے تھے۔اس لئے سماج وادی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس نظام کو یوپی میں دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.