حیدرآباد، ٩ اگسٹ (ذرائع) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے آج جمعرات کو ایم اے اینڈ یو ڈی اور آئی ٹی کے وزیر کے ٹی آر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی- اس میٹنگ میں اکبرالدین اویسی نے میٹرو ریل کے ایم ڈی کو پرانے شہر کے میٹرو کوریڈور کے لیے اراضی کے حصول کے عمل کو تیز کرنے اور وہاں تعمیری کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اسکے ساتھ ہی ایئر پورٹ سے فلک نما اور یل بی نگر تا فلک نما اور کنچن باغ اویسی ہاسپٹل روٹ پر توسیع پر بھی تبدل خیال کیا گیا-
چندرائن گٹہ سے مجلس کے
رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کی نمائندگی پر تلنگانہ حکومت پہاڑی شریف پر 50 ایکڑ وقف اراضی پر ایک الیکٹرانک پارک کم حب قائم کرے گی۔ جس کا بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
اس میٹنگ میں سالارجنگ میوزیم کے پاس دو ہینگنگ بریج کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ پرانے شہر کے ہاکروں کو وہاں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
میٹنگ میں پرانے شہر کے دیگر ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں اروند کمار آئی اے ایس، میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی اور مسٹر سوجائی و دیگر موجود تھے۔