حیدرآباد/20جولائی(ایجنسی) ڈپٹی چیف منسٹر ووزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے کہا ہے کہ آئندہ ایک سال میں فلک نما ایجوکیشن کیمپس کو ریاست کے پہلے ماڈل کے جی تا پی جی تعلیمی کیمپس میں تبدیل کردیا جائے گا، کیمپس کی مکمل نئی صورت کردیا جائے گا، کیمپس کی مکمل نئی صورت گری کے لیے 15 کروڑ روپے رقم
خرچ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، اس کیمپس میں تقریبا 5 ہزار طلبہ ہیں، ڈپٹی چیف منسٹر کو آج جناب اکبرالدین اویسی ایم ایل اے چندرائن گٹہ نے کیمپس کا تفصیلی معائنہ کروایا- اس موقع پر رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بلعلہ، کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن نوین متل، کمشنر اسکول ایجوکیشن وجئے کمار کے علاوہ آر ڈی او، ڈی ای او اور مختلف محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے-