حیدرآباد/3ڈسمبر(ایجنسی) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں زبانی جنگ جاری ہے. سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اسد الدین اویسی پر تنقید کی، اس پر اکبر الدین اویسی نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے چائے والے تھے، مگر اب انہیں وزیراعظم بن جانا چاہئے.
آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (AIMIM) کے رہنما اکبرالدین اویسی نے اتوار کو حیدرآباد میں کہا، "بات کرے کی 'چائے، چائے، چائے، چائے ...' ہر وقت وہی، نوٹ بندی ... یہ چائے، وہ چائے، کڑک چائے، نرم چائے ... یہ وزیر اعظم ہیں یا کیا ہیں ...؟ یہ وزیراعظم ہے کیا ہے؟ ارے چائے والا تھا، اب وزیراعظم ہے،،، وزیراعظم جیسا بن جاؤ ... "