ممبئی ، 22 مارچ (یو این آئی) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ممبئی کے میرین لائنز میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جہاں انہوں نے ملک کے ثقافتی تنوع اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیا۔
اور نگ زیب کی قبر سے متعلق جاری تنازعے
کے تناظر میں ، انہوں نے مسلمانوں کو در پیش ممکنہ خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ ”جو بھی ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا، برادریوں کے درمیان منافرت پھیلائے گایا قانون کو ہاتھ میں لے گا، اسے ہر گز بخشا نہیں جائے گا۔