نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) کانگریس، ڈی ایم کے اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بدھ کو ایوان زیریں لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کو برخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
.
صبح وقفہ سوالات شروع ہوتے ہی کانگریس
سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے مسٹر مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں اکتوبر میں اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک جیپ میں پانچ کسانوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
اراکین کو اپنی اپنی نشستوں پر جانے کی ترغیب دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وقفہ سوالات کے وقت میں ایک اہم معاملہ چل رہا ہے۔