نئی دہلی ، 12 نومبر ( یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر دن بہ دن ریکارڈ نئے کیسزاور عالمی وبا کووڈ19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے وزیر اعلی اروند کجریوال سے فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا ہے بدھ کے روز دہلی حکومت کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
ماکن نے
ٹوئٹ کرکے ریکارڈ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اروند کجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 8،593 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، جہاں ہزاروں (یا لاکھ سے زیادہ) لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے‘‘۔
خیال رہے دہلی میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،59،975 اوراموات کی مجموعی تعداد 7،228 ہوچکی ہے۔