the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،12 ستمبر(یواین آئی) شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے) نے ایک حکم جاری کرکے کہا ہے کہ طیارے کے اندر بغیر اجازت کسی نے بھی فوٹوگرافی کی تو اس روٹ پر دو ہفتے کےلئے متعلقہ ایئرلائن کی پرواز پر پابندی لگا دی جائے گی۔
ڈی جی سی اے کے آج جاری حکم میں کہاگیا ہے کہ طیارہ ایکٹ 1937 کے مطابق ،سرکاری ہوائی اڈوں پر یا طیارے کے اندر بغیر اجازت فوٹوگرافی پہلے سے ہی ممنوع ہے ،لیکن اس کے باوجود یہ دیکھا گیا ہے کہ فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اصول کو نافذ کرانے میں ناکام رہی ہیں۔یہ تحفظ کے سب سے اہم اصولوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہے۔
ایوی ایشن ریگولیٹرکے حکم کے



مطابق’’یہ طے کیا گیا ہے کہ اب سے اگر کسی باقاعدہ پرواز میں اس اصول کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس روٹ پر اس طیارہ کمپنی کا شیڈیول دو ہفتے کےلئے معطل کردیا جائےگا۔
کفایتی طیارہ کمپنی انڈیگو کی ایک فلائٹ میں فلم اداکارہ کنگنا رنوت کی فوٹو لینے کےلئے میڈیا کے اہلکاروں کے ذریعہ سماجی دوری سے متعلق کوویڈ -19 اصولوں کی خلاف ورزی کا ویڈیو وائرس ہونے کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ ان دنوں مہاراشٹر حکومت کےساتھ تقریری جنگ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ رہیں کنگنا گزشتہ نو ستمبر کو انڈیگو کی فلائٹ سے چنڈی گڑھ سے ممبئی آئی تھیں۔ ریگولیٹر نے انڈیگو سے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.