نئی دہلی، یکم جنوری (ایجنسی) ملک میں طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ماہ بڑی تخفیف کی گئی ہے، جس کی وجہ سے طیارہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بڑی
راحت ملی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل نے قومی دارالحکومت دہلی میں یکم جنوری سے طیاروں کے ایندھن کی قیمت 68،050.97 روپیے فی کلولیٹر سے کم کرکے 58،060.97 روپیے فی لیٹر کر دیا۔ یہ گذشتہ برس جنوری کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔