نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) ایرسیل میکسس معاملے میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مقدمات کا سامنا کررہے سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو منگل کو عدالت سے ایک بار پھر راحت مل گئی۔
پٹیالہ ہاوس میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج او پی سینی نے اب اس معاملے کی سماعت آٹھ ستمبر کو طے کی ہے۔ اور دونوں کی عبوری ضمانت کی مدت آٹھ اکتوبر تک کے لئے بڑھادی ہے۔پہلے انہیں سات اگست تک گرفتاری سے راحت ملی ہوئی تھی۔
start;">سی بی آئی اور ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے وکیل کے کے گوئل اورنتیش رانا نے عدالت سے کہا کہ ایجنسیوں کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کے لئے ابھی مزید وقت کی ضرورت ہے۔
یہ معاملہ 2006کا ہے جب مسٹر چدمبرم مرکز میں وزیر خزانہ تھے۔ سی بی آئی یہ تفتیش کررہی ہے کہ مسٹر چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ایک غیر ملکی کمپنی کو ایف آئی پی بی سے منظوری کیسے ملی جب کہ اس کے لئے صرف اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کو یہ اختیار تھا۔ ایرسیل میکسس معاملہ 3500کروڑ روپے اور آئی این ایس میڈیا کا 305کروڑ روپے کا ہے۔