دہلی، 26 فروری (ایجنسی) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فضائیہ کی زبردست کارروائی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو یہاں ہونے والی مرکزی کابینہ کی سیکورٹی کونسل کی میں صورتحال کا جائزہ لیا اور آگے کی حکمت عملی پر غوروخوض کیا گیا۔
وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر تقریبا ایک گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ میں مسٹر مودی کو آج علی الصبح ہندوستانی فضائی کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں فضائیہ کی کارروائی کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی گئی۔میٹنگ میں آگے کی حکمت عملی اور احتیاطی
طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی۔
مسٹر مودی کے علاوہ اس میٹنگ میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال، داخلہ سکریٹری راجیو گووا اور وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر افسران نے حصہ لیا۔ سیکورٹی معاملات کی کونسل نے پلوامہ حملے کے اگلے ہی دن ملاقات کر کےدہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ لیا تھا۔ اس درمیان تینوں فوجوں کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پوري طرح چوکس اور مستعد رہنے کو کہا گیا ہے۔