the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 7نومبر (یو این آئی) دہلی کے لوگوں کو سنیچر کو بھی آلودگی سے کوئی راحت ملتی نظر نہیں آئی اور آج صبح ایئرکوالٹی انڈیکس (ایک کیو آئی) 405درج کیا گیا جو ’سنگین‘ زمرہ میں آتا ہے۔
سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہل کے کئی حصہ صبح کہرے کی چادرسے ڈھکے ہوئے تھے جبکہ کم از کم درجہ حرارت 10.8ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور ہوا کی نسبت نمی 85فیصد درج کی گئی۔
راجدھانی میں ہوا کی رفتار کم ہونے سے آلودگی میں کوئی فرق نہیں پڑا اور نہ ہی ایئرکوالٹی کی بہتری میں کوئی مدد ملی۔ ا سکے علاوہ این سی آر کے کچھ حصوں اور شمالی علاقہ کے دیگر شہروں اور گاووں میں بھی ایئر کوالٹی کی صورتحال ایسی ہی رہی۔ ملک کی بیشتر شمالی ریاستوں کے کچھ مقامات پر فضائی آلودگی کی صورتحال ’بہت



خراب‘ سے لرکر ’سنگین‘ تک بنی ہوئی ہے۔
دہلی میں ایئر کوالٹی میں بہتر بنانے کیلئے کچھ مقامات پر انسداد آلودگی گنیں نظر آئیں۔حکومت نے سردیوں کے دوران فضائی آلودگی پر کنٹرول پانے کیلئے کئی احتیاطی اقدامات کئے ہیں جن میں پٹاخے جلانے پر پابندی، جنریٹر پر پابندی، تعمیراتی سرگرمیوں پر روک لگائی گئی ہے۔
سی پی سی بی کے مطابق دہلی کے علاوہ قومی دارالحکومت خطہ کے نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد کا بھی حال برا ہے اور اے کیو آئی 400سے زیادہ ہے۔ ایئر کوالٹی کے مطابق اے کیو آئی کو صفر سے پچاس کے درمیان’اچھا‘ 51سے 100کے درمیان’اطمینان بخش‘، 101اور 200کے درمیان ’درمیانہ‘،201اور 300کے درمیان ’خراب‘، 301اور 400کے درمیان ’نہایت خراب‘ اور 401سے 500کے درمیان ’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.