: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق انہیں 30 ستمبر سے ائیر چیف مارشل کے عہدے پر چیف آف دی ائیر سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ذمہ داری فضائیہ کے موجودہ سر براہ ایئر چیف مارشل و و یک رام چودھری کے جانشین ہوں گے۔ مسٹر چودھری 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ایئر مارشل امر پریت سنگھ ، 27 اکتوبر 1964 کو پیدا ہوئے ،
دسمبر 1984 میں ہندوستانی فضائیہ کے فائٹر پائلٹ اسٹریم میں انہوں نے کمیشن حاصل کیا۔ تقریباً 40 سال کی طویل اور گرانقدر خدمات کے دوران انہوں نے مختلف کمانڈز، اسٹاف میں خدمات انجام دیں۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ، ایئر آفیسر ایک قابل فلائٹ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہیں، جن کے پاس مختلف قسم کے فکسڈ اور روٹری ونگ ہوائی جہازوں پر 5,000 گھنٹے سے زیادہ پرواز کرنے کا تجربہ ہے۔