the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئي) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مشرقی لداخ میں پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے میں ایئر فورس کی مستعدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار ہونا چاہئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے جمعرات کے روز فضائیہ کے اعلی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش اتفاق ہے کہ یہ کانفرنس فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ "یہ خوشی کی بات ہے کہ گزشتہ سال مشرقی لداخ میں پیش آنے والے واقعات پر ایئر فورس نے فوری اور جارحانہ انداز میں جواب



دیا ہے"۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کمانڈروں کو مستقبل میں اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے طویل مدتی خاکہ اور حکمت عملی وضع کرنا چاہئے، جس کی بنیاد پر صلاحیت سازی کی جاسکتی ہے۔
وزیر دفاع نے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم میں بھی فضائیہ کے کردار کی ستائش کی۔ بین الاقوامی جغرافیائی و سیاسی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی توجہ بحر اوقیانوس سے بحر الکاہل پر مرکوز ہوگئی ہے۔ نیز جنگ کے بدلتے زاویوں میں اب جدید ٹیکنالوجی پر زیادہ زور دیا جارہا ہے، اس لئے فضائیہ کو بھی ان پہلوؤں پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.