: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 06 جنوری (یو این آئی) ایئر کموڈور دیبکی نندن ساہو نے آج ایئر فورس ایئر بیس ریپیئر ڈپو تغلق آباد کی کمان سنبھال لی۔
وہ ایئر کموڈور رشی سیٹھ کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔
ایئر کموڈور ساہو کو 30 مئی 1994 کو انڈین ایئر فورس کی ایروناٹیکل انجینئر نگ
برانچ میں کمیشن ملا۔ اس شعبے میں ان کا تجربہ اور مہارت قابل تعریف ہے۔ وہ ایئر فورس ٹیکنکل کالج ( اے ایف ٹی سی)، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج (ڈی ایس ایس سی) اور کالج آف ایئر وار فیئر ، سکندر آباد کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ ہوا بازی اور گائیڈ ڈوپین میزائل سسٹم کے شعبے میں وسیع تکنیکی مہارت رکھتے ہیں۔۔