نئی دہلی، 18 جنوری (ایجنسی) حکومت نے سمندری سکیورٹی کو چاک و چوبند بنانے کی سمت میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گجرات اور تمل ناڈو میں بحریہ کے تین نئے ایئر اسکواڈرن بنانے اور کیرلا اور انڈومان جرائر میں موجودہ ڈونیئر نگرانی اسکواڈرنوں کے لئے فاضل بھرتیوں کو منظوری دی ہے۔
text-align: start;">
بحریہ کے مطابق یہ تینوں نئے ایئر اسکواڈرن گجرات اور تمل ناڈو میں بنائے جائیں گے جس سے سمندری حدود کی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے کیرلا اور انڈو مان جزائر میں ڈونیئر طیاروں کے اسکواڈرن کے لئے فاضل بھرتیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔