حیدر آباد 18 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے سائبر سیکورٹی ماحولیاتی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ماہرین، آئی ٹی کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کے ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے حیدرآباد انٹر نیشنل کنونشن سنٹر
مادھاپور میں تلنگانہ سائبر سیکورٹی بیورو اور سوسائٹی فار سائبر آباد سیکیورٹی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ " سائبر سیکورٹی کا نکلیو (شیلڈ ) کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا "میری حکومت نے تلنگانہ کو ملک میں سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے نمبرون ریاست بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔