پٹنہ، 29 مارچ (ایجنسی) اے آئی ایم آئی ایم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے بہار کی 16 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی صدر اختر الامام نے کہا کہ پارٹی امیدوار دربھنگہ، پاٹلی پترا، کشن گنج، مدھوبنی، کٹیہار، مظفر پور،
گوپال گنج، شیوہر، پورنیہ، ارریہ، سیتامڑھی، کراکٹ، مہاراج گنج، سمستی پور، پسچم چمپارن اور والمیکی نگر سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے۔
"ہماری پارٹی انڈیا بلاک کا حصہ بننا چاہتی تھی لیکن انہوں نے ہمیں نظر انداز کر دیا۔ ہم بی جے پی کے خلاف اکیلے ہی لڑیں گے۔‘‘