اورنگ آباد 2 ستمبر (یو این آئی) اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ سیّد امتیاز جلیل کو آج دوپہر پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ اورنگ آباد کی شاہ گنج مسجد میں ظہر کی نماز اجتماعی طور پر ادا کرنے کے اپنے انتباہ کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے انپے ساتھیوں کے ساتھ روانہ ہوئے۔
پولیس نے انھیں مسجد سے کافی دور ایک دوسرے علاقے میں ہی روک لیا اور حراست میں لیکر انھیں پولیس کمشنر آفس لے گئی بعد ازں انھیں رہا کر
دیا گیا۔
مہاراشٹر میں سبھی مذہبی مقامات کو عقیدت مندوں کیلئے کھول دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکنِ پارلیمنٹ سیّد امتیاز جلیل نے اورنگ آباد میں مندر اور مسجد کھولنےکے لیے اندولن کا انتباہ دیا تھا اور اس کے لیے انھوں نے گذشتہ روز شہر کے کھڑکیشور علاقے میں واقع مہادیو مندر کو کھولنے اور آج 2 ستمبر کو شاہ گنج مسجد میں ظہر کی نماز اجتماعی طور پر ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔