نئی دہلی/30نومبر(ایجنسی) آئین سازوں نے سماج کی دبی کچلی ذاتوں کے لوگوں کے لیے تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن آزادی کے سات دہائی بعد یہ سیاسی مسئلہ بن گیا ہے، ذاتوں سے آگے بڑھ کر تحفظات کا مسئلہ مذہب کی اور بڑھتا دیکھ رہا ہے، مہاراشٹرا میں مراٹھا ریزرویشن پر بی جے پی حکومت کی مہر لگنے کے ساتھ ہی اے آئی ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کے لیے تحفظات کی مانگ کی ہے، انہوں نے مسلمانوں کو نوکری اور تعلیم میں تحفظات دلانے کی مانگ کو لیکر کورٹ جانے کا فیصلہ لیا ہے، اویسی کی اس مانگ کو تلنگانہ اسمبلی انتخبات اور اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے.
اپنی اس مانگ کے ساتھ اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو بھی شیئر ٹیوٹ کیا ہے-