حیدرآباد/29نومبر(ایجنسی) کل ہند مجلس اتحادالمسلیمن کی جانب سے کل دارالسلام میں کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا- بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند
مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی صدارت میں کرناٹک مجلس یونٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا- اجلاس کے بعد صدر مجلس نے گلبرگہ کے اسمبلی حلقہ گلبرگہ نارتھ سے مجلس کے امیدوار کے طور پر جناب سید قوام الدین جنیدی وہاج بابا کی امیدواری کااعلان کیا-