: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 ستمبر (ذرائع) آل انڈیا امام آرگنائزیشن (اے آئی آئی او) کے سربراہ ڈاکٹر عمر احمد الیاسی جنہوں نے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کو 'راشٹراپتا' کہا تھا، کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ الیاسی نے اس سلسلے میں دہلی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ الیاسی نے پولیس کو
بتایا ہے کہ ملک اور ملک کے باہر سے ایسی بہت سے فون کالس آئے ہیں جن میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ الیائی کی اس شکایت پر دہلی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فون پر ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں اے آئی آئی او کے سربراہ نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے، میں سنگھ سربراہ سے متعلق اپنا بیان واپس نہیں لوں گا۔